طلباءکے حق میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے آواز اُٹھا دی

طلباءکے حق میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے آواز اُٹھا دی
کیپشن: Image Source : Facebook

اسلام آباد :تحریک انصاف کے اہم رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سکو ل کے بچوں کے حق میں آواز اُٹھا دی ،نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر سوال اُٹھا یا کہ کیا بچوں کے ہوم ورک پر پابندی ہونی چاہیے یا نہیں ؟

06d081afe018285499f5927cda8e1d19

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سکو ل کے بچے زیادہ تر وقت سکول میں گزارتے ہیں جس کے بعد ان کے پاس کھیلنے کیلئے وقت بہت کم ہو تا ہے ،سکول میں بچے 6 سے 8 گھنٹے گزارتے ہیں جس کے بعد اگر انہیں گھر کیلئے ہوم ورک بھی دیدیا جائے تو اس میں بھی 1 سے 2 گھنٹے لگ جاتے ہیں جس کے بعد بچوں کیلئے غیر نصابی سر گرمیوں کا وقت بالکل نہیں بچتا ۔

انہوں نے استاتذہ اور والدین سے اس بارے میں اپنی رائے دینے کیلئے کہا ،نعیم الحق کا کہنا تھا کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی نشونما میں بے پناہ اضافہ ہو تا ہے جس کیلئے بچوں کو مناسب وقت دینا ضروری ہے ، بچوں کی تعلیم اور تربیت ساتھ ساتھ ہونی چاہیے۔