عمران خان نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو فرسٹ کلاس ٹیم کے حوالے کر دیا ، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو فرسٹ کلاس ٹیم کے حوالے کر دیا ، بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کندھ کوٹ :پیپلزپارٹی کے کندھ کوٹ میں تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کےسب سےبڑےصوبےپنجاب کیلیےفرسٹ کلاس ٹیم تیارتھی،کیانکلا؟وزیراعلیٰ پنجاب کیلیےبہت سارےامیدوارتھے،آخری وقت میں بزدارصاحب آگئے۔آخرکیاچیزہے،خان صاحب انتہائی ڈھٹائی کےساتھ بات کرتےہیں؟انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلیےبہت سےامیدوارتھے،آخری وقت میں بزدارصاحب آگئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نےنوکریاں دینے کاوعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے عوام سےنوکریاں چھینی ہیں۔بدقسمتی سےنئی حکومت نےہرانڈسٹری اورہرسیکٹرمیں لوگوں کوبےروزگارکیاہے۔سلیکٹڈحکومت عوام کےمسائل حل نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں امپائر اورسیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم ہمارے لیےمشکلات نہیں کھڑی کرسکتے۔پیپلزپارٹی نےہردورمیں مشکلات کاسامناکیاہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست نہیں دےسکتے،جعلی اور جھوٹی جےآئی ٹی اورسازش کرکےنکالناچاہتےہیں۔

سندھ حکومت کے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں ترقیاتی کام روکناچاہتی ہے۔وفاقی حکومت نےسندھ کےبجٹ سے90ارب روپےکی کمی دانستہ طورپرکی۔انہوں نے کہا کہ صوبے کےوسائل پرصوبوں کاآئینی حق ہےاسے ملناچاہیے۔


وفاقی وزرا اٹھارہویں ترمیم کےخلاف بات کرتے ہیں ، بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہے جو مرضی ہو جائے اٹھارہویں ترمیم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیاکیخلاف سازش ہو رہی ہے اوریہ آزادی اظہاررائے پرسوچا سمجھاحملہ ہے