جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا
کیپشن: Photo: Getty Images

 کیپ ٹاؤن :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے کھیلا جائے گا تاہم اس سے میچ سے قبل پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں محمد حفیظ انجرڈ ہو گئے اور وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ذرائع کے مطابق انہیں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے جس کے باعث وہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

2319bfb47eca42f7d48a57deaf282430

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ، دوسرا میچ 3 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اس سے قبل 11 سیریز میں ناقابلِ شکست ہے ۔

جنوبی افریقہ نے اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش جبکہ ون ڈے سیریز میں 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔