وزیر کی زبان پھسل گئی ، روس کی پاکستان کیخلاف بیان کی انوکھی وضاحت

 وزیر کی زبان پھسل گئی ، روس کی پاکستان کیخلاف بیان کی انوکھی وضاحت
کیپشن: image by facebook

ماسکو : روس نے اپنے وزیر کی جانب سے داعش کو پاکستانی سپورٹ کے حوالے سے بیان کی سختی سے تردید کر دی ہے ، وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ وزیر کی جانب سے ایسا بیان غلطی سے جاری ہو گیا ۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی افواج کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روسی وزیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کا داعش کا افغانستان میں پہنچنا پاکستان کی مرہون منت ہے۔

روسی وزیر  کے بیان کے فوری بعد روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیان دیا کہ روسی وزیر نے غلطی سے ایسا بیان جاری کر دیا ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہیں۔

پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے عظیم خدمات انجام دی ہیں۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ روس کے موقع پر روسی ہم منصب نے پاکستان کے افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج نے خطے میں قیام امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں جن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔