پہلا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو فائل

کیپ ٹاؤن :جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

قومی ٹیم میں حسین طلعت ، محمد آصف ، فہیم اشرف اور حسن علی کی واپسی ہوئی ہے ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں محمد حفیظ انجرڈ ہو گئے اور وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ذرائع کے مطابق انہیں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے جس کے باعث وہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ، دوسرا میچ 3 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اس سے قبل 11 سیریز میں ناقابلِ شکست ہے ۔

جنوبی افریقہ نے اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش جبکہ ون ڈے سیریز میں 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔