افغان خواتین نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا

افغان خواتین نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا
کیپشن: image by facebook

کابل : افغان خواتین تاحال افغان طالبان سے خوفزدہ ہیں اور اکثریت کا خیال ہے کہ اگر طالبان دوبارہ اقتدار میں آئے تو خواتین ایک مرتبہ دیوار سے لگ جائیں گی اور ان کے سارے حقوق سلب کر لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان خواتین تاحال طالبان سے خوفزدہ ہیں ، کابل میں متعدد کیفے ٹیریاز کی خواتین مالکان نے افغان طالبان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طالبان دوبارہ حکومت میں آئے ان کو دیوار سے لگا دیا جائے گااور تمام حقوق سلب کر لیے جائیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ افغان طالبان کبھی بھی خواتین کی آزادی کے حامی نہیں رہے ہیں ،ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے ہماری تمام محنت پر پانی پھر جائے گا اس لیے طالبان کو کسی صورت بھی اقتدار میں نہیں لانا چاہئے۔