برطانیہ نےمقبوضہ کشمیر میں مظالم کی منظر کشی کا پروگرام منسوخ کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی

 برطانیہ نےمقبوضہ کشمیر میں مظالم کی منظر کشی کا پروگرام منسوخ کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
کیپشن: image by facebook

لندن : برطانیہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بے نقاب کرنے کے پروگرام کو منسوخ کرنے کی درخواست کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کچھ روز بعد ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ بھارتی افواج کس طرح مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں ۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے برطانوی حکومت کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی سرکاری جگہ پر اس قسم کے پروگرامز کے انعقاد کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں لیکن برطانیہ کی جانب سے پروگرام کو روکنے یا منسوخ کرنے کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے بھارتی درخواست منظور کرنے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے اور پروگرام شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔