جنوبی افریقہ کا پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 193 رنز کا ہدف

جنوبی افریقہ کا پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 193 رنز کا ہدف
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

 کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 193 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ جنوبی افریقہ نے یہ دعوت مزے سے اڑائی اور پاکستانی باؤلرز کا خوب بھڑکس نکالا۔ فاف ڈوپلیسی اور ریزا ہینڈرکس کی دھواں دار بلے بازی نے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرکس اور کلوئٹس نے اننگز کا آغاز کیا اور 13 رنز کے انفرادی اسکور پر کلوئٹس اپنی وکٹ عماد وسیم کو دے بیٹھے اس کے بعد فاف ڈوپلیسی کے درمیان 131 رنز کی پارٹنز شپ قائم ہوئی ۔فاف ڈوپلیسی 78 رنز بنا کر شنواری کا شکار ہوئے ۔ ایک گیند بعد نئے آنے والے ڈسن کو بھی شنواری نے پویلین بھیج دیا۔ جنوابی افریقہ کی چوتھی وکٹ 176 رنز پر گری جب ہینڈرکس عثمان شنواری کی گیند پر پویلین لوٹے ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز کرس مورس ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔

ڈیوڈ ملر 10 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔فلیکوایوو 5 اور کلاسن نے5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری 3،عماد وسیم، فہیم اشرف  اور حسن علی نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔