وزیراعظم نے پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد:  ملکی موجودہ صورت حال اور اتحادیوں کے تحفظات پر حتمی لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے وزیراعظم نے پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کچھ ہی دیر میں بنی گالہ میں ہوگا،اجلاس میں اہم حکومتی اور پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ چینل ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات پر باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا،اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات کا جائزہ بھی کیا جائے گا اس کے علاوہ اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔