بنگلا دیش کیخلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، اظہر علی کپتان برقرار

بنگلا دیش کیخلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، اظہر علی کپتان برقرار
کیپشن: بہتر کمبی نیشن کیلئے تبدیلیاں کی گئیں، مصباح الحق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: بنگلا دیش کے خلاف 16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بلاول آصف اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کو بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈراپ کر دیا گیا۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی (کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم شامل ہیں۔ حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہ مسعود اور یاسر شاہ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا بہتر کمبی نیشن کیلئے تبدیلیاں کی گئیں، بیٹنگ سکواڈ میں ضرورت کے تحت تبدیلی کی جاتی ہے، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ جیتنے پر ٹیم پر اعتماد ہے، کسی بھی ٹیم کے کھیل سے متعلق کوئی گارنٹی نہیں دی جاتی، ہر ٹیم کیخلاف پوری تیاری کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے، ٹیسٹ ٹیم میں تجربات نہیں کرنا چاہتے، ٹیسٹ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے سےکترا نہیں رہے۔