ہماری اپوزیشن پیپلز پارٹی یا ن لیگ نہیں: شیخ رشید

ہماری اپوزیشن پیپلز پارٹی یا ن لیگ نہیں: شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری اپوزیشن پیپلزپارٹی یا (ن) لیگ نہیں بلکہ صرف اور صرف مہنگائی ہے‘(ق) لیگ کے ساتھ حکومتی معاملات پر پر یشان ہوں مگر پاکستان مسلم لیگ (ق)اور متحدہ قومی موومنٹ حکومت کے اتحاد کا حصہ رہیں گی۔


وفاقی وزیر شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے۔ مجھے چوہدری برادران کا بیان سن کر حیرت ہوئی۔ ابھی میں کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے کو دیکھنے کے لئے کراچی جارہا ہوں۔ جب میں وہاں سے واپس آں گا تو میں چوہدری برادران سے ملاقات کروں گا ." وہ کہیں نہیں جارہے " ۔اس وقت حکومت کی واحد مخالف مہنگائی ہے۔، "میں نے یہ بات وزیر اعظم سے بھی کی ہے کہ اس وقت کوئی اورنہیں صرف مہنگائی ہماری اپوزیشن ہے اورہم عمران خان کی قیادت میں اس کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ سے لاہور کے درمیان شٹل ٹرین سروس 15 فروری سے شروع ہوگی۔ ہم سرکلر ریلوے کے لئے عدالت کے حکم پر عمل پیرا ہیں۔ ہم نے اس شعبہ کی ترقی کے لئے بہت محنت کی ہے۔ اگلے ہفتے ایم کیو ایم سے ملنے جاں گا اور چودھری برادران بڑے بھائیوں جیسے ہیں، پتہ نہیں کیا ہو رہا ہے، نوازشریف، آ نہیں رہا اور مریم نواز جا نہیں رہی البتہ شہباز شریف واپس آئے گا‘ ڈرائی پورٹ کو بہتر کریں گے، چشتیاں، شیخوپورہ، جیا بگا میں پورٹس کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں اور 15 فروری سے لاہور گوجرانولہ شٹل ٹرین چلے گی، پرانی کوچز کو نکال کر نئی ٹرین بنا رہے ہیں،


شیخ رشید نے کہا کہ  پرانی فریٹ ویگنوں کو ٹھیک کرکے 300 کوچز نکال رہے ہیں‘ میری وزارت کی آڈٹ رپورٹ ابھی تک نہیں بنی اور نہ جمع ہوئی، سپریم کورٹ نے جس پر ایکشن لیا وہ آڈٹ رپورٹ ہماری نہیں ہے، سپریم کورٹ پر زیادہ بات نہیں کروں گا پہلے ہی وہ کہتے ہیں کہ توہین عدالت کی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ کی مدد سے سندھ میں 44 کلومیٹر زمین سندھ کو دے رہے ہیں، 15 دن میں کراچی سرکلر ٹریک خالی نہیں کرایاجا سکتا۔