پاک بھارت سیریز نیوٹرل مقام پر کرانے کا فیصلہ?

پاک بھارت سیریز نیوٹرل مقام پر کرانے کا فیصلہ?

لاہور:ایشیاء کپ 2020 کی میزبانی کے معاملہ پر بھارت کی مخالفت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ نیوٹرل وینیو پر کروانے کا فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق برطانوی صحافی نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی بات مانتے ہوئے ایونٹ نیوٹرل وینیو پر کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دونوں ملکوں کے مابین سرگرم سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے انکار کر دیا گیا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنے پاکستان نہیں آئیں گے اور اگر ایسا ہو گا تو وہ ایشیاء کپ نہیں کھیلیں گے۔

صحافی کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ایونٹ کا انعقاد متحدہ عرب امارا ت میں کروائے گی۔صحافی سج صدیق کی جانب سے خبر دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اس دفع بھی بھارت کی ہٹ دھرمی کے آگے وہ ہار مان لیں گے اور ان کی بات کو مانتے ہوئے ایونٹ کی میزبانی نیوٹرل وینیو پر کروائیں گے۔اس سے قبل ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ ممکن طور ہر ایونٹ کی میزبانی بنگلادیش کو سونپ دی جائے گی کیونکہ بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دور ہ کرنے کی ہامی نہیں بھری جا رہی تھی۔