ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

Virat Kohli and Anushka Sharma shared their first photo of their daughter
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کیساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے، جسے ان کے مداح بڑی پسندیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے سب سے مشہور جوڑے کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ انوشکا شرما زچگی سے قبل ہی میڈیا سے دور رہنا شروع ہو گئی تھیں۔ انہوں نے ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کرنے پر صحافیوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

ویرات اور انوشکا نے اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب انوشکا نے خود ہی سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

دونوں شخصیات کے مداحوں کی جانب سے انھیں محبت بھرے ڈھیروں پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ انوشکا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر تمام چاپنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔