پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گڈزٹرانسپورٹرزپریشان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گڈزٹرانسپورٹرزپریشان

اسلام آباد: پٹرول  مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ دن بعد اضافے پر  گڈز ٹرانسپورٹرز شدید پریشان ہیں ،اور انہوں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہر پندرہ دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جہاں عام عوام تنگ آئی ہے وہیں ملک بھر میں اشیاکی نقل و حمل کرنے والی گڈزٹرانسپورٹ ایجنسیاں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کا کہناہے کہ انہیں اس بات سے پریشانی ہورہی ہے کہ ہر پندرہ دن بعد قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے ۔حکومت کی جانب سے ایسا کرنے پر  ان کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ 

یہ ہی نہیں مال کی نقل وحمل بھی کم ہوگئی ہے ، کیونکہ دوسرے شہروں میں جہاں عام حالات میں کم ریٹ پر مال پر پہنچا سکتے تھے اب مال بھجوانے اور منگوانے والوں کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔ 

ہماری مجبوری ہے کہ ہمیں کرایہ بڑھانا پڑتا ہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خسارہ ہورہاہے ۔ کرائے بڑھانے ہماری مجبوری ہیں ، 

دوسری جانب دیکھا جائے تو کرائے بڑھنے کی وجہ سے مال کی سپلائی کم ہوگئی ہے ۔ حکومت کو ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے غور کرنا چاہیے ۔