صحت عامہ کا پروگرام، وزیراعظم کا ہر خاندان کو سالانہ 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Public Health Program, PM announces Rs 1 million per family annually
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ علاج معالجے کیلئے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ ادا کئے جائیں گے جس کے تحت وہ پاکستان بھر کے 400 سے زائد پرائیوٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صحت عامہ کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ میں صوبے کے تمام شہریوں کو صحت کی سہولتیں دینے پر مبارک پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے صوبہ خیبر پختونخوا کے چار کروڑ باسیوں کو صحت کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہر خاندان کیلئے ہر سال 10 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔ ہیلتھ انشورنس کی سہولت کو استعمال کرتے ہوئے تمام پاکستانی ملک بھر میں اب علاج کرا سکتے ہیں۔

ادھر خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت تمام افراد کیلئے صحت کارڈ فراہم کرنے کے وعدے کی تکمیل کر دی ہے۔