کورونا کی وبا کے باعث دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ دو ماہ تاخیر سے شروع ہوگا

کورونا کی وبا کے باعث دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ دو ماہ تاخیر سے شروع ہوگا

پیرس: کورونا کی وبا کے باعث دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ دو ماہ تاخیر سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر 'کانز ' میں مئی میں ہونے والا 'کانز' فلم فیسٹیول اب 6 سے 17 جولائی کے درمیان ہوگا۔

منتظمین نے اس سال کے ایونٹ کے لیے فلمی ستاروں کی شرکت اور فلمی میلے کی روایتی گہما گہمی اور رونقیں لگنے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

گزشتہ سال کورونا کے باعث  کانز فلم فیسٹیول روایتی رونقوں سے ہٹ کر انتہائی محدود پیمانے پر منعقد کیا گیا تھا۔

تقریباََ تین ہفتوں تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے شو بز و فیشن کی کی دنیا کی شخصیات شرکت کرتی ہیں جب کہ اس مین فلموں کی نمائش سمیت متعدد شعبہ جات میں ایوارڈز بھی دے جاتے ہیں ۔ 

کانز فلم فیسٹیول کا میلہ  پندرہ دن سے زیادہ تک جاری رہتا ہے ، کانز فلم فیسٹیول ہر سال موسم بہار میں یورپی ملک میں سجایا جاتاہے ، جہاں دنیا بھر کے ستارے جمع ہوتے ہیں ۔ 

کانز فلم فیسٹیول انتظامیہ کا کہناتھاکہ اس میلے کو پیچھلے سال بھی منسوخ کیا گیا تھا جو بارہ سے تئیس مئی تک جاری رہنا تھا ۔