آج سکول کھل گئے، مانیٹرنگ جاری ہے، 8 فروری کو پھر جائزہ لیں گے: ڈاکٹر یاسمین راشد  

Schools reopened today, monitoring continues, will be reviewed again on February 8: Dr. Yasmeen Rashid
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آج سے اسکول کھل گئے، مانیٹرنگ جاری ہے، 8 فروری کو ایک بار پھر جائزہ لیں گے۔ ویکسین فراہمی کا سلسلہ اگلے 2 روز میں شروع ہو جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عالمی وبا کے وار ابھی ختم نہیں ہوئے، وائرس ابھی موجود ہے، ہمیں ہر قسم کی حفاظتی تدابیر اپنانا چاہیں۔ اس وقت لاہور میں 18 مقامات پر لاک ڈاؤن ہے۔ گجرات اورگوجرانوالہ میں ایک، ایک مقام پرلاک ڈاؤن ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عالمی وبا سے اموات کی شرح دیگر صوبوں سے کم ہے جبکہ مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ پنجاب نے باقی صوبوں کے مقابلے زیادہ ایس او پیز فالو کئے۔ لاک ڈاؤن کے تحت 5 ہزار سے زائد لوگوں کو آئسولیٹ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے اسکول کھل گئے ہیں، ان کی مانیٹرنگ ککی جاری ہے۔ 8 فروری کو ایک بار پھر جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین نے 5 لاکھ حفاظتی ٹیکے فراہم کئے ہیں۔ چینی حکومت کی شکر گزار ہوں، چین ہمیشہ سے پاکستان کا دوست رہا ہے۔ بدھ سے چیف منسٹر فرنٹ لائن ورکرز کیلئے ویکسین شروع کریں گے۔ 17 ملین ویکسین کوویکس نے پاکستان کو فراہم کی ہیں۔