2023ء میں پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

In 2023, there will be a PTI government in the whole country, Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
کیپشن: فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد اور ووٹ کی وجہ سے آج حکومت میں ہیں،2023 ء میں پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ 37 کلومیٹر ٹانک پیزو روڈ جلد تعمیر کی جائے گی۔ ٹانک زام ڈیم، سی آر بی سی لگے کینال کو بھی تعمیر کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹانک کیلئے ایک اور تحصیل کا اعلان بھی کیا،

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت میسر ہوگی۔ خیبر پختونخوا کا کریڈٹ صوبے میں عوام کو صحت انصاف کارڈ ملنا ہے۔ بڑے صوبے بھی خیبر پختونخوا کو صحت کارڈ کے حوالے سے فالو کر رہے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ پیراشوٹر نہیں، عوامی آدمی ہوں، گراؤنڈ سے منتخب ہو کر آیا ہوں۔ قبائلی عوام کا صحت کارڈ پیکج اگلے بجٹ میں بڑھایا جائے گا۔ پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی۔ خیبر پختونخوا کے 3 کروڑ 70 لاکھ افراد صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ بہت جلد پشاور، ڈی آئی خان موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔ مختلف علاقوں میں اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اکنامک زونز کے قیام سے صوبے کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔