وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر بات چیت

 وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر بات چیت
کیپشن: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر بات چیت
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم سے پاک فوج کے سپہ سالار نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی اور عسکری قیادت کے پیشہ وارانہ امور سمیت ملکی کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھی وزیراعظم اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

24 دسمبر کو آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی تھی۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت علاقائی اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس اہم ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارجیت پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔