وفاقی وزیر حماد اظہر کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

 وفاقی وزیر حماد اظہر کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا
کیپشن: وفاقی وزیر حماد اظہر کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما حماد اظہر بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے وبا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسو لیٹ کر لیا ہے۔

9a7148c7766885cbba096a67af6c0603

انہوں نے لوگوں سے جلد صحت یاب ہونے کے لئے لوگوں سے دعاوں کی اپیل بھی کی ہے۔ 

خیال رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یکم فروری کو ملک میں وبا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئے اور 1615 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان وبا کے اعداد و شمار جاری کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وبا کے 34785 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1615 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی جبکہ وبا سے 26 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 11683 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 46428 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33495 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1278 مریض وبا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 1252 ہو گئی ہے۔