اسی سالہ سابق وزیر کی بیس سالہ لڑکی سے شادی

اسی سالہ سابق وزیر کی بیس سالہ لڑکی سے شادی
سورس:   File photo

سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی نے اپنی عمر سے 59 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی ۔  80 سالہ سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی کی 21سالہ لڑکی سے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں ۔

صارفین نے شادی پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیر کی اپنی عمر سے 59 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرنے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے وہیں بہت سے افراد نے شادی کرنے پر ان کو  مبارکباد بھی دی ہے ۔ 

 سابق وزیر افتخار گیلانی پہلے سے شادی شدہ ہیں جس سے ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جب کہ دوسری شادی کی تصاویر گزشتہ 2 دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم انہوں نے شادی کب کی اس حوالے سے سابق وزیر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

  واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی 18 جولائی 1940 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے جب کہ بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں وزیر قانون بنے، 2011 میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تاہم 2012 میں ن لیگ میں شامل ہوگئے۔