سیف اور کرینہ کے گھر بیٹی ہوگی یا بیٹا، نجومی میدان میں آگئے

سیف اور کرینہ کے گھر بیٹی ہوگی یا بیٹا، نجومی میدان میں آگئے
سورس: File photo

بھارتی اداکار سیف علی خان او ر کرینہ کپور کے ہاں بیٹی ہوگی یا بیٹا ، نجومیوں کی پیش گوئیاں 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر دوسری اولاد آنے والی ہے ۔بالی وڈسٹار خاندان کے آنگن میں لڑکی کھیلے گی یا لڑکا یہ ایک راز بنا ہوا ہے ۔ 

ڈاکٹروں نے  دوسری اولاد کی پیدائش کی تاریخ  بتا دی ہے جس کے مطابق فروی میں اُن کے گھر خوشیاں آنے والی ہیں۔

سیف اور کرینہ کے گھر لڑکے یا لڑکی کی  ولادت سے متعلق جہاں بہت سے لوگوں نے اندازے لگانے  شروع کردیے ہیں تو وہیں نجومی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  نجومی پنڈت جگناتھ گروجی نے کہا ہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور انڈسٹری کی طاقتور جوڑی ہے اور اُن کے چہروں کو دیکھتے ہوئے یہ پیش گوئی کی ہے کہ تیمور کے بعد اس بار ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوگی۔

پنڈٹ جگناتھ نے یہ بھی کہا کہ علم نجوم اور چہرہ شناسی کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے جوڑے کے ہاں لڑکی کی ولادت ہوگی جو ذہانت سے مالا مال ہوگی کیوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ خود والدین اور اُن کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔