خبر دار ،ہوشیار پاکستان میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے انتہائی تشویشنا ک خبر

Dr Yasmir Rashid Big Statement

لاہور :حکومت پنجاب کی طرف سے پاکستان میں عالمی وبا کی ویکسین لگوانے والوں کو الٹی میٹیم دے دیا گیا ہے ،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص نے عالمی وبا کی ویکسین لگانی ہے تو وہ اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے کیونکہ اس ویکسین کے سائڈ افیکٹس موجود ہیں ۔

یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لاہور میں 18 مقامات پر مائیکرو لاک ڈائون موجود ہے ،حکومت پہلے دن سے عوام سے اپیل کر تی آ رہی ہے کہ کرونا ایس او پیز کو لازمی فالو کریں کیونکہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ،اگر احتیاط کا دامن ہا تھ سے چھوڑا تو وبا پھیلنے کے بہت زیادہ چانسز ہیں ۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا این سی او سی پورے ملک کو ویکسین فراہم کرے گی، پنجاب میں کانٹیکٹ ٹریسنگ باقی صوبوں سے زیادہ ہے، سرکاری اسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کو بھی مفت ویکسین دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ویکسین پہلے 60 اور پھر 50 سال سے زائد عمر لوگوں کو لگائی جائے گی جبکہ اگلے 4 سے 5 ماہ میں آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ابھی حتمی طور پر نہیں بتایا جا سکتا کہ ویکسین کتنی دیر تک موثر رہتی ہے، کسی بھی شخص یا کورونا مریض کو زبردستی ویکسین نہیں لگائی جا سکتی، کورونا وبا کے علاج پر آج بھی پوری دنیا میں تحقیق جاری ہے، عوام کو ویکسین کے سائیڈ افیکٹس سے ضرور آگاہ کیا جائے گا۔