ملک میں کورونا کی پانچویں لہر ، اموات میں مسلسل اضافہ

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر ، اموات میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی پانچویں لہر کے خطرناک وار جاری ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، مہلک وائرس نے مزید 32 افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق  گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا مزید32افراد  کی جان لے گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار301ہو گئی.

گزشتہ روز ملک بھرمیں55 ہزار202کورونا ٹیسٹ کیے  گئے، 5ہزار327 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح9.65فیصد تک پہنچ گئی، کیسز کی  مجموعی تعداد14 لاکھ30ہزار366 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق   ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہ  ایک ہزار500مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے جو انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں