قومی ٹیم کے سابق کوچ انضما م الحق نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم کا بتا دیا 

Inzamam, ICC, PSL, PSL 2022, Inzamam, Inzamam-ul-Haq, Multan Sultan

لاہور :اس وقت پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے ،جوں جوں میچز کے فیصلے ہو رہے ہیں اب یہ خبریں سامنے آنے لگی ہیں کہ کونسی ٹیم فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کرے گی ،ایسے میں مایہ ناز بیٹسمین قومی ٹیم کے سابق کوچ انضمام الحق نے ملتان سلطان کو فیورٹ قرار دیدیا ہے ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دیدیا ہے،ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ کوئٹہ کے افتخار احمد کو میچ فنش کرکے جانا چاہیے تھا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا  ملتان سلطانز اس وقت فیورٹ ہے، محمد رضوان کی کپتانی سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ نسیم شاہ کی بولنگ میں بہت بہتری آرہی ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ حسنین کسی میچ میں اچھی بالنگ کرتا ہے تو کبھی آف کلر ہوتا ہے، اس کی رفتار کافی اچھی ہے۔