نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بنانے والا ڈاکٹر بھارتی ہے، شہباز گل کا دعویٰ 

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بنانے والا ڈاکٹر بھارتی ہے، شہباز گل کا دعویٰ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ان کے ماضی میں کچھ کارنامے اخبارات میں بھی شائع ہو چکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف کی عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’ ابھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں۔ اس لئے نواز شریف نے ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوایا۔ پھر اس کو معائنہ کروایا۔ پھر اس سے مرضی کا ایک خط لکھوایا۔ کیا آپ کو لگتا ہے آپ کی یہ مکاری عیاری اب اور چلے گی۔ یا بے ایمانی تیرا آسرا۔ جھوٹ پر جھوٹ۔‘ 

4d37914eb91fe2b95a4da0616bd5ed45

شہباز گل نے لکھا ’ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔ انہیں لکھنا چاہئے تھا کہ مریض کے دل کو خوش رکھنے کیلئے ان کو فوراً وزیراعظم بنایا جائے۔ دو تہائی اکثریت دلوائی جائے۔ لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لے کر دئیے جائیں۔ سیکیورٹی اداروں اور ججز کو برا بھلا کہنے کی اجازت دی جائے۔‘ 

82e662a6de8e20f732a6cb753a4116af

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’یہیں تک نہیں ڈاکٹر صاحب نے بلواسطہ یہ بھی کہنے کی کوشش کی ہے کہ نواز شریف صاحب کی شادی بھی کروائی جائے۔‘ 

cc6e1ff4e2d38621d6bc46bb435622a9


شہباز گل نے پہلی ٹویٹ میں ڈاکٹر کو پاکستانی نژاد کہا تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی بات کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر بھارتی نژاد ہے۔ ان کا کہنا تھا ’کیا ہمیشہ کی طرح یہ رام کہانی بھی ہندوستان نے لکھوا کر دی ہے؟ یہ ڈاکٹر صاحب کا تعلق اصل میں ہندوستان سے ہے۔ اور ان کے کچھ کارنامے جو اخبار میں چھپ چکے وہ آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا کے مطابق ان محترم کو بھی فلمیں بنانے کا شوق ہے۔‘ 

63f23085e513f4c7f71b12783e40a4a8


شہباز گل نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا ایک حصہ شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ’اب تو نواز شریف کے ڈاکٹر کے مطابق ان کو وہ بیماریاں بھی ہو گئی ہیں جو صرف عورتوں کو ہوتی ہیں۔ لگتا ہے نواز شریف صاحب کوئی بڑا دھماکہ کرنے والے ہیں۔‘ 

c04588630bca08bca8506eea869e5c66

مصنف کے بارے میں