پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا 

Pakistan ECP, Election Commission of Pakistan

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی معافی پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے ان کی جانب سے معافی کی درخواست قبول کر لی ہے، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔

 الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی معذرت قبول کر لی ہے جمشید اقبال چیمہ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگی تھی۔

واضح رہےکہ جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان دیا تھا اور انہوں نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن سے معذرت کی تھی جس پر کمیشن نے ان کی معافی پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔