مقامی مارکیٹ میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل 

Dollar Rate in Pakistan, Dollar Rate, Gold Rate in Pakistan

کراچی : عالمی مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت 8ڈالرز اضافہ کے بعد 1809ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میںاضافہ کے باوجودمقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت300روپے کمی سے1لاکھ24ہزار950اوردس گرام سونے کی قیمت 258روپے کمی سے1لاکھ7ہزار124روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.60روپے سے گھٹ کر176.40روپے اور قیمت فروخت176.70روپے سے گھٹ کر176.50روپے پر آ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177روپے اور قیمت فروخت177.50روپے پر مستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کااضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 176روپے سے بڑھ کر197.50روپے اور قیمت فروخت 199روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر236.50روپے اور قیمت فروخت239روپے سے بڑھ کر239.50روپے پر آ گئی ۔