مسلسل شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی 

Karachi Kings, PSL 2022, Babar Azam

کراچی :مسلسل شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہ وہ شروعات نہیں جس کی ہم تیاری کر رہے تھے لیکن بھی بھی بہت کچھ ہونے والا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ کے دلچپ مراحل کا آغاز ہو چکا ،پی ایس ایل سیزن 7 میں مسلسل شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم اسے بدل سکتے ہیں کیوں ختم ہونے تک کچھ ختم نہیں ہوتا ۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے  محمد نبی  کے  ہمراہ  میچ سے لی گئی تصویر اور ایک  پوسٹ شیئر کی ،بابر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ وہ شروعات نہیں جس کی ہم تیاری کررہے تھے لیکن ابھی بھی بہت کچھ آنے والا ہے‘۔

واضح رہے کراچی کنگز اس وقت پی ایس ایل میں مسلسل میچ ہارنے والی ٹیم ہے ،مسلسل ناکامی کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے ۔

دوسری جانب کراچی کنگز کیلئے اچھی خبر بھی سامنے آگئی جس کے مطابق کراچی کنگز کیلئے کھیلنے والے محمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں ،محمد عامر پریکٹس سیشن میں مکمل فٹنس کے ساتھ پریکٹس کرتے نظر آئے ۔

خیال رہے ہمسٹرنگ انجری کا شکار محمد عامر نے پی ایس ایل سیزن سیون کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔