میری فیملی کا فیصلہ ہے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں: پرویز الہٰی 

میری فیملی کا فیصلہ ہے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں: پرویز الہٰی 
سورس: File

لاہور : سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ میری فیملی کا فیصلہ ہے کہ چودھری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چودھری شجاعت کی مدت ختم ہو گئی ہے، اس لیے ان کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور نگران حکومت کو امن و امان کی صورتِ حال پر توجہ دینا چاہیے، دہشت گردی بڑھ رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے۔ نگراں سیٹ اپ اور یہ ایک ہیں، ہرطرف مہنگائی کا طوفان ہے، قیمتیں بڑھا کر بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، گورنر خیبر پختون خوا نے الیکشن کا وقت دے دیا ہے، اب یہ الیکشن کرائیں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں جو دیکھتا اور سمجھتا ہوں وہ کہتا رہتا ہوں ۔ اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، پنجاب میں الیکشن ہو گا، پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا فیصلہ تحریکِ انصاف کرے گی۔ ہمیں اکٹھے رہنا ہے، ہمیں کوئی لالچ نہیں ہے، میں دو تین مرتبہ پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ رہا ہوں، مریم نواز کا ایئر پورٹ پر شو فلاپ تھا، یہ بندے اکٹھے نہیں کر سکے۔ ن لیگ کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، الیکشن صاف شفاف ہو گا، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں