گھر کی بالائی منزل سے پھینکی گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست ہوگئی

گھر کی بالائی منزل سے پھینکی گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست ہوگئی

  کینیڈا :گھر کی بالائی منزل پھینکی  گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست ہوگئی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق    کینیڈا  سے تعلق رکھنے والی  24 سالہ رینی  اپنے اپارٹمنٹ سے ایک مقامی فاسٹ فوڈ شاپ پر جانے کے لیے نکلی لیکن جلد بازی میں گاڑی کی چابی اوپر ہی بھول آئی۔ رینی کو جب چابی کا خیال آیا تو  اس نے اپنی دوست   جو اس کے گھر پر ہی تھی، فون ملایا اور چابی نیچے پھینکنے کا کہا۔

دوست نے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے جب چابی اس کی جانب پھینکی تو وہ اسے کیچ کرنے میں ناکام رہی اور چابی ہاتھ میں آنے کے بجائے اس کے چہرے پر جالگی اور اس کا دھاتی حصہ چہرے کے اندر  پیوست ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظر دیکھ کر اس کی دوست  گھبرا گئی اور فوری طور پر ایمبولینس طلب کرکے اسے اسپتال پہنچایا  جہاں ڈاکٹروں نے  رینی کا سی ٹی اسکین  کیا جس سے معلوم ہوا کہ چابی اس کی آنکھ کے نیچے ناک کے اندرونی نتھنے کی ہڈی کے ڈیڑھ انچ اندر تک   گھس  گئی ہے ۔

تاہم پلاسٹک سرجن نے کامیاب آپریشن کرکے چابی کو رینی کے چہرے سے نکال لیا اور اب وہ مکمل صحتیاب ہیں۔