خیبرپختونخوا کو دہشت گردی ختم کرنے کیلئے 417 ارب  دیے،10 سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی ،اللہ جانے رقم کہا ں گئی؟دہشت گردی دوبارہ لوٹ آئی: وزیر اعظم 

خیبرپختونخوا کو دہشت گردی ختم کرنے کیلئے 417 ارب  دیے،10 سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی ،اللہ جانے رقم کہا ں گئی؟دہشت گردی دوبارہ لوٹ آئی: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلا م آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے 417 ارب روپے دیے گئے ۔10 سال صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت رہی ۔رقم پتا نہیں کہاں گئی دہشت گردی دوبارہ لوٹ آئی ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ پشاور دھماکاافسوسناک ہے ۔ تاریخ خیبر پختونخوا کی ماؤں ،بہنوں اور بیٹوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ خیبر پختونخوا پیارا صوبہ ہے ،این ایف سی ایوارڈ کے تحت  ادائیگی بھی کی گئی ۔ این ایف سی ایوارڈز کی مد میں خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے ادا کیے جاچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے  دیئے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟ خیبرپختونخوا  میں 10سال  پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے۔ بہتان بازی نہیں کررہا،2010سے اب تک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے  رقم دی گئی۔ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو40ارب روپے ملے جوکسی اور صوبے کونہیں ملے ۔پی ٹی آئی نے 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی پھر کہا وسائل نہیں ہیں ۔ یہ چبھتےہوئے سوال قوم آج پوچھ رہی ہے ۔کس نے کہا تھا کہ یہ  پاکستان کے دوست ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشت گردی پاکستان میں پھیل جائےگی ۔ میرے منہ میں خاک،تاریخ میں ہمارا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ آج سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لیکر آیا؟ دہشت گردی کا یہ ناسور پھر سر اٹھارہا ہے ۔

مصنف کے بارے میں