پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

اسلام آباد کی سیشن عدالت  میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے  فوادچودھری کی ضمانت 20ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکی۔ 

دوران سماعت جج فیضان گیلانی نے ریمارکس دیے کہ فوادچودھری کو اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ وہ ایسی گفتگو دوبارہ نہیں کریں  گے ۔ایسی کوئی بات کیا ہی نہ کریں جس پر بعد میں معافی مانگنی پڑے ۔ اس سے پہلے ایک خاتون جج سے متعلق جو الفاظ کہے گئے وہ بھی  سامنے ہے۔کیا اس  کیس میں بھی بعد میں معافی مانگیں گے؟