فواد چوہدری باہر آ کر آپ کے ساتھ وہ کرے گا جو پہلے بھی نہیں کیا ہو گا: اسد عمر

فواد چوہدری باہر آ کر آپ کے ساتھ وہ کرے گا جو پہلے بھی نہیں کیا ہو گا: اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری امپورٹڈ حکومت کی منجی ٹھوک کر سچ بولتا ہے، فواد چوہدری باہر آ کر آپ کے ساتھ وہ کرے گا جو پہلے بھی نہیں کیا ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ فواد چوہدری پر سچ بولنے کا مقدمہ قائم ہوا ہے اور بابر اعوان نے بہت دلیل کے ساتھ ان کا مقدمہ لڑا ہے، فواد چوہدری امپورٹڈ حکومت کی منجی ٹھوک کر سچ بولتا ہے، سمجھ رہے تھے فواد چوہدری کی آواز بند کر دو گے تو ان کیلئے بری خبر ہے کہ وہ باہر آ کر آپ کے ساتھ وہ کرے گا جو پہلے بھی نہیں کیا ہو گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا آئین خطرے میں ہے، قانون کی دھجیاں اڑا کر جبر، زبردستی کا رویہ اختیار کیا گیا، لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش کی، تشدد کر کے بند کیا گیا اور اب براہ راست آئین کوچیلنج کیا جا رہا ہے۔ 
اسد عمر نے مزید کہا کہ آئین میں لکھا ہے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے ہیں جبکہ گورنر صاحب کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت بتائے گی، دیکھنا ہو گا گورنر سچ بول رہا ہے یا سازش کر رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں