عمران خان ایک ناسور اور ملک کیلئے نقصان دہ ہے، عوام اسے ووٹ کی طاقت سے نکال باہر کریں: وزیر داخلہ

عمران خان ایک ناسور اور ملک کیلئے نقصان دہ ہے، عوام اسے ووٹ کی طاقت سے نکال باہر کریں: وزیر داخلہ

بہاولپور : وفاقی وزیر داخلہ رانا شناءاللہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کی بجائے ملک کو بچایا ہے اور مشکل فیصلے لئے، عمران خان ملک کیلئے ایک ناسور ثابت ہوا ہے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے اور اسے ووٹ کی طاقت سے نکال باہر کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے تنظیمی کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ حاضرین کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، تمام معززین حاضرین کو خوش آمدید کہتا ہوں، اپنی لیڈر کی بات کو سننے کیلئے شور نہ مچائیں، اجلاس کو بھرپور کامیاب کرا کے پاکستان کے ہرشعبے تک اس اجلاس کی کارروائی کو پہنچانا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اس بحران میں بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں جو تکلیف دہ عمل ہے، 20گھنٹے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ اس صورتحال سے ملک کو نکالنے کی پھر سے جدوجہد کی جائے، انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) استدعا کی گئی معاہدے میں نرمی کی جائے مگر ہمیں کامیابی نہیں ہوئی تاہم پاکستان میں عنقریب مہنگائی میں کمی آئے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ اور فساد ہے جو ملک کیلئے ایک ناسور ثابت ہوا ہے اور نقصان دہ ہے، عمران خان جیسے ناسور کو ووٹ کی طاقت سے نکال باہر کریں، جس کے پاس شیر کا نشان ہوگا وہ اس ملک کو نجات دلانے والا مجاہد ہو گا جبکہ پاکستانی عوام اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ووٹ کا صحیح استعمال کریں گے، عوام کا جوش دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ یہ مریم نواز سے محبت کا اظہار ہے، ہم نے اپنی سیاست کی بجائے ملک کو بچایا ہے اور مشکل فیصلے لئے، مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ووٹ کی طاقت سے اپنی حکومت بنائے گی۔

مصنف کے بارے میں