پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہارون رشید کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ہارون رشید کو پہلے ہی قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا جا چکا ہے اور ان کے ساتھ کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید بھی سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ 
کامران اکمل جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی مقرر کئے گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں، شاہد نذیر اور شعیب خان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں