دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی نے لاکھوں دلوں پر راج کر لیا

دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی نے لاکھوں دلوں پر راج کر لیا

اولان باتر:منگولیا میں ہونے والے ایک مقابلے میں سائبیریا کی 19سالہ الینا چونیخینا کو دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ قرار دے دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں 60لڑکیاں شریک ہوئیں جن میں الینا سمیت 4روسی لڑکیاں تھیں۔ الینا باقاعدگی کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ جو بھی اس کی تصاویر دیکھتا ہے اس کے حسن کے سحر میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الینا سائبیریا کے مقامی بزنس سکول کی طالبہ ہے اور پارٹ ٹائم ماڈلنگ بھی کرتی ہے۔ اس مقابلے میں اسے ”مس فوٹوجینک آف دی ورلڈ“ کے خطاب کے ساتھ 1ہزار 169پاﺅنڈز کی انعامی رقم بھی دی گئی۔ اس مقابلے کے دوران شریک لڑکیوں کو بکنی اور اپنے اپنے قومی لباس میں کیٹ واکس بھی کرنا تھی۔ تمام مراحل سے گزرنے کے بعد الینا فاتح قرار پائی۔مقابلہ جیتنے کے بعد اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ ”مجھے میری سخت محنت کا صلہ مل گیا ہے۔“