چہرے کے تلوں کے بارے میں حیران کن باتیں

چہرے کے تلوں کے بارے میں حیران کن باتیں

اسلام آباد:کیا آپ کو معلوم ہے چہرے پر موجود تل بھی آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتےہیں۔اکثر کہا جاتا ہے کہ جن افراد کے چہرے پرتل موجود ہوتے ہیں، وہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔لیکن چہرے پر مختلف حصوں پر موجود تل آپ کی شخصیت کے حوالے سے کئی حقائق بیان کرتے ہیں۔چہرے کےمختلف حصوں پر موجود تل آپ کی شخصیت کے حوالے سے کیا کہتے ہیں؟

٭ماتھے کے بیچ پر موجود کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ تخلیقی انسان ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے اچھے رویے کے باعث آس پاس کے لوگ آپ سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔

٭بھنوؤں کے بیچ موجود تل یہ بیان کرتا ہے کہ آپ کی شخصیت بہت شوخ ہے اور آپ بہت خوش مزاج قسم کے انسان ہیں لیکن کئی موقعوں پرلوگ آپ کو سمجھ نہیں پاتے۔آپ کی زندگی میں پلاننگ کی کمی کے باعث آپ کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

٭جن افراد کے بھنوؤں کے اوپر دائیں اور بائیں جانب تل ہوتا ہے، وہ افراد بہت خوش قسمت ہوتے ہیں، ایسے افراد بہت محنت کش بھی ہوتے ہیں ۔ محنتی ہونے کے باعث ان کو کام کا صلہ اچھا ملتا ہے۔ ایسے افراد ہر کسی پر بہت جلدی بھروسہ کرلیتے ہیں، جس کے باعث ان کو دھوکے بھی بہت ملتے ہیں۔ ٭جن افراد کے بھنوؤں پر تل موجود ہوتا ہے ان کے اندر قدرتی طور پر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔ یہ افراد بہت تخلیقی اورذہین بھی ہوتے ہیں۔ ایسے افراد اپنے دل سے زیادہ اپنے دماغ کی سنتے ہیں۔

٭جن افراد کے بھنوؤں کے نیچے تل موجود ہوتا ہےوہ افراد بہت پیسے خرچ کرنے والے ہوتے ہیں، ایسے افراد کے لیے مشورہ یہ ہے کہ وہ کم پیسے خرچ کریں کیونکہ یہ بات ان کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

٭ناک کے بیچ میں موجود تل سے مراد یہ ہے آپ کو اکثر اوقات مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آپ کے کئی فیصلے آپ کو پریشانی میں مبتلا کردیتے ہیں ، جس کے بعد آپ کو شدید پچھتاوا ہوتا ہے۔

٭ناک کی نوک پر موجود تل یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ بہت ڈرے اور سہمے رہتے ہیں۔ آپ کو زندگی میں ہونے والے برے واقعات کو لے کے بے حد پریشانی رہتی ہے۔

٭جن افراد کے ناک کے نیچے اور ہونٹ کے اوپر تل موجود ہوتا ہے ، وہ افراد بہت مادہ پرست ہوتے ہیں۔ایسے افرادکو اپنے گھروالوں کی جانب سے بے حد سپورٹ حاصل ہوتی ہے۔

٭جن افراد کے ناک کے برابر میں تل موجود ہوتا ہے وہ افراد بیمار بہت ہوتے ہیں، بہت زیادہ بیمار رہنے کے باعث ایسے افراد کمزور ہوجاتے ہیں۔ ٭جن افراد کے ہونٹوں کے گرد تل موجود ہوتا ہے وہ امیر ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مشہور بھی ہوتے ہیں اور یہ تمام چیزیں ان کو متوازن زندگی کے باعث ملتی ہیں۔ایسے افراد کی ازواجی زندگی بھی بہت اچھی گزرتی ہے۔

٭جن افراد کے آنکھوں کے نیچے تل موجود ہوتا ہے ، وہ غصے کے بہت تیز ہوتے ہیں۔ جس کے باعث ان کے بچےڈرے رہتے ہیں اور ان سے کوئی بھی بات کرنے سے کتراتے ہیں۔لہذا وہ افراد اپنی اس عادت کو بدل لیں، کیونکہ یہ چیز ان کے بچوں کے لیے با لکل فائدہ مند نہیں ہے۔

٭جن افراد کے ہونٹوں کے نیچے تل موجود ہوتا ہے وہ افراد کھانے کے بہت زیادہ شوقین ہوتے ہیں۔ ایسے افراد دنیا کی ہر چیز کھانے کےلیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور ان کو اپنی صحت کی کوئی خاص پرواہ نہیں ہوتی۔

٭جن فراد کے ٹھوڑی پر تل ہوتا ہے وہ افرادبہت اسمارٹ ہوتے ہیں، وہ ہر کام بہت احتیاط اور سوچ سمجھ کرتے ہیں۔ایسے افراد بہت جلدی چیزوں کو بھول کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے افراد کو نئی نئی چیزوں سے آگاہی حاصل کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔

٭ہونٹ پر موجود تل والے افراد اپنے وزن کو لے بہت پریشان رہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ زندگی کے کسی حصے میں بھی ان کا وزن نہ بڑھے اور وہ ہمیشہ سلم اور اسمارٹ رہے۔

٭جن افراد کے گال پر تل موجود ہوتا ہےان افراد میں پیار اور سخاوت بے حد موجود ہوتا ہے۔ ایسے افراد لوگوں سے بہت جلدی دوستی کرلیتے ہیں۔ ٭جن افراد کے ماتھے پر دائیں اور بائیں جانب تل موجود ہوتا ہے، وہ افراد بیرون ملک بہت سفر کرتے ہیں، ایسے افراد کو اپنے ملک سے باہر ہی رہنا پسند ہوتا ہے۔

٭جن افراد کے آنکھوں کے گرد تل موجود ہوتا ہے وہ افراد غیر لوگوں سے باآسانی دوستی کرلیتے ہیں۔ ایسے افراد دوسرے لوگوں سے اس طرح ملتے ہیں کہ ان کو سالوں سے جانتے ہوں۔ ٭ناک کے اوپری حصے پر موجود تل والے افراد باتوں کو جلدی بھولنے والے نہیں ہوتے، کسی شخص کی بری بات ان کے دماغ میں رہ جاتی ہے اور وہ اس بات کو درگزر کرنے میں دیر لگاتے ہیں۔

٭جن افراد کے ہونٹ کےاوپر دائیں اور بائیں جانب تل موجود ہوتا ہےایسے افراد ہر حالات میں ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں۔ زندگی میں آنےوالے ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ یہ افراد بخوبی کرلیتے ہیں۔

٭بھنوؤں کے گرد موجود تل والے افراد کو کھیلوں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ ان افراد کو جو بھی کھیل پسند ہو، وہ خوب دل وجان کے ساتھ ان کھیل کو کھیلتے ہیں۔ایسے افراد کا مزاج بہت نرم ہوتا ہے۔

٭کان پر موجود تل والے افراد انتہائی ذہین ہوتے ہیں، ان افراد کا دماغ کسی کمپیوٹر سے کم کام نہیں کرتا۔ان افراد کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے۔ ٭جن افراد کے گال کے نیچے والے حصے پر تل موجود ہوتا ہے ، ان افراد کا بزنس والا دماغ ہوتا ہے اور ایسے افراد نوکری کے بجائے بزنس کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

٭ہونٹوں کے نچلے حصے پر موجود تل والے افراد کافی سست ہوتے ہیں۔ ان کو کئی بھی کام کرنے سے کاہلی آتی ہے، اس کاہلی کے باعث یہ افراد ہر چیز میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔