ارجن کپور کے گھر غیر قانونی کام روکنے کا حکم جاری

 ارجن کپور کے گھر غیر قانونی کام روکنے کا حکم جاری

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بالی ووڈسٹار ارجن کپور کے گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیدیا ۔ ارجن کپور فٹنس کے شوق میں ایک بڑی مشکل کا شکار ہو گئے ۔نوجوان اداکار کو فٹ رہنے کا جنون کی حد تک شوق ہے جسے پورا کرنے کیلئے انہوں نے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میںنقشے سے ہٹ کر ایک جم بنا رکھا تھا جسے غٰیر قانونی قرار دیدیا گیا ہے ۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے انہیں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم اداکار کی جانب سے کوئی جواب نہ دینے پر ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے ان تعمیرات کوگرانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن نے نئے نوٹس میں متعلقہ اداروں کو گھر میں داخل ہوکر غیرقانونی تعمیرات کو گرانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد کسی بھی وقت ارجن کپور کے گھر تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف کامیڈین کپل شرما اور عرفان خان کو بھی غیر قانونی تعمیرات پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مصنف کے بارے میں