نئے سال پر بعض ممالک میں ہونے والی دلچسپ رسومات

نئے سال کا سورج زمین پر نئی امنگوں اور جذبات کے ساتھ طلوع ہوتا ہے اور لوگوں کی اکثریت نئے سال کی منصوبہ بندی کرتی ہے لیکن دنیا بھر میں کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں نئے سال سے جڑی کچھ رسومات اور توہمات پر بھی عمل کیا جاتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں۔

نئے سال پر بعض ممالک میں ہونے والی دلچسپ رسومات

لندن: نئے سال کا سورج زمین پر نئی امنگوں اور جذبات کے ساتھ طلوع ہوتا ہے اور لوگوں کی اکثریت نئے سال کی منصوبہ بندی کرتی ہے لیکن دنیا بھر میں کئی ممالک ایسے بھی ہیں جہاں نئے سال سے جڑی کچھ رسومات اور توہمات پر بھی عمل کیا جاتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں۔

ایکواڈور: پتلا نذر آتش: 

ایکواڈور کے لوگ نئے سال کی رات کی درمیانی پہر اپنے گھروں سے نکل آتے ہیں اور ایک پتلے کو آگ لگاتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس طرح گزشتہ سال کی ساری تلخ یادیں اور نئے سال کے آسیب جل کر ختم ہوجاتے ہیں۔

لاطینی امریکا: خالی سوٹ کیس: 

لاطینی امریکا کے کئی ممالک میں نئے سال کی رات کو لوگ گھر کے کونے یا دروازے پر خالی سوٹ کیس رکھ دیتے ہیں۔ بعض دفعہ سوٹ کیس کو گھر میں گھمایا بھی جاتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ نئے سال پر سفر اور رزق کے مواقع ملیں گے۔

اسپین:نئے سال کی رات 12 انگور کھائے جاتے ہیں:

اسپین اور لاطینی امریکا کے بعض مقامات پر لوگ اس وقت تک انگور کھاتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب گھڑی یکم جنوری کو ظاہر کرتی ہے۔ بعض لوگ نیا سال شروع ہونے سے 12 گھنٹے میں ہر گھنٹے ایک انگور کھاتے ہیں تاکہ اگلے 12 ماہ خوراک اور خوشبختی ان کے ساتھ شامل رہے

بیلاروس: مرغ سے شادی کی پیشگوئی

بیلاروس میں کنواری لڑکیاں ایک دائرے میں بیٹھ جاتی ہیں اور ہر لڑکی اپنے سامنے مکئی کے کچھ دانوں کا ڈھیر بناتی ہے۔ اس کے بعد ایک مرغ کو دائرے میں لایا جاتا ہے اور جس لڑکی کے سامنے سے وہ مکئی چگتا ہے اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس سال وہ دُلہن بن جائے گی۔