ترک شہر استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ ، نیو ایئر نائٹ منانے والے 39افراد ہلاک،40زخمی

: تر ک شہر استنبول میں سانتا کلاز کا روپ دھارے مسلح افراد نے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں39افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے ۔مرنے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔

ترک شہر استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ ، نیو ایئر نائٹ منانے والے 39افراد ہلاک،40زخمی

استنبول :  تر ک شہر استنبول میں سانتا کلاز کا روپ دھارے مسلح افراد نے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں39افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے ۔مرنے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے مشہور نائٹ کلب میں رات  گئے لوگ نیو ایئر نائٹ کی خوشیاں منانے کیلئے جمع تھے جہاں سانتا کلاز کا روپ دھارے نامعلوم مسلح افراد 1 بجکر 455 منٹ پراندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی ،حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 39افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے ۔ کلب میں 6000 سے زائد لوگ موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔

گورنر استنبول نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور ایک شخص تھا جس کے پاس جدید اسلحہ تھا جبکہ عینی شاہدین نے حملہ آوروں کی تعداد 2بتائی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے آبنائے باسفورس میں چھلانگیں لگا دیں جن کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے سب سے پہلے پولیس اہلکار کو گولی ماری اور پھر نائٹ کلب میں داخل ہو کر دیگر افراد کو نشانہ بنایاجو نئے سال کا جشن منا رہے تھے ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کر ادیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔