2013ءکا الیکشن افتخار چودھری اور کیانی کا تھا ، نواز شریف توصرف کھیر کھانیوالے تھے: چودھری برادران

: سابق وزیرا علیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے نوا زلیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013ءکا الیکشن جنرل(ر) اشفاق پرویز کیانی اور افتخار چودھری کا الیکشن تھا

2013ءکا الیکشن افتخار چودھری اور کیانی کا تھا ، نواز شریف توصرف کھیر کھانیوالے تھے: چودھری برادران

لاہور : سابق وزیرا علیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے نوا زلیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013ءکا الیکشن جنرل(ر) اشفاق پرویز کیانی اور افتخار چودھری کا الیکشن تھا ۔ ”نواز شریف تو صرف کھیر کھانے والے تھے جو اب انہیں ہضم نہیں ہو رہی “۔جنرل کیانی نے نوازشریف کو خوش کرنے کیلئے ہمارے بندے ادھر سے ادھر بھیجے ۔

لاہور میں چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی بری کارکردگی کی وجہ سے لوگوں کو ہمارے کام اور ہم یاد آرہے ہیں ۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار کر کے بیٹھا دیا جبکہ پنجاب میںدوبارہ انگریزوں کا نظام بحال کر دیا تاہم کمشنری نظام سے بلدیاتی اداروں کے نمائندے رل جائیں گے ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں اور مختلف رہنماﺅں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔”ق لیگ پاکستان کی ایک اہم جماعت ہے “۔ ۔نوازشریف کی کشتی کے نیچے سے پانی ختم ہو جائے گا۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ گرینڈ الائنس تب تک نہیں بن سکتا جب تک تمام پارٹیاں اکٹھی نہ ہوں اور حکمرانوں کے خلاف ایک نقاطی ایجنڈے پر کام نہ کریں ۔\ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ عدالت کو اس کا کام کرنے دینا چاہئیے اور ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہئیے۔