اگلے 2روز تک ملک کے کسی حصے میں بارش کی امید نہیں : محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑے گی۔

اگلے 2روز تک ملک کے کسی حصے میں بارش کی امید نہیں : محکمہ موسمیات

سلام آباد : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑے گی۔

فورکاسٹنگ آفیسرمزمل حسین کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: گلگت بلتستان(سکردو منفی08، ہنزہ منفی06، گوپس منفی 05 ، گلگت منفی04، استور منفی 03، بگروٹ منفی02)، بالائی خیبرپختونخواہ (کالام منفی 04، دیر، پاراچنارمنفی03، مالم جبہ منفی 02، رسالپور منفی 01)، شمالی بلوچستان (قلات منفی02) ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 08، اسلام آباد 04، کراچی 16، پشاور 05، گلگت منفی 04اور ہنزہ میں منفی 06تک رہنے کا امکان ہے ۔