سال کے پہلے دن ہی طاہر شاہ کی نئی ویڈیوکی دھماکے دار انٹری

لاہور :  سال 2016ءالوداع ہو چکا ہے اور 2017ءکا آغاز ہو گیا ہے جس پر ہر جانب خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور یاروں دوستوں کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ خوشی کے اس موقع پر ”دا ون اینڈ اونلی“ طاہر شاہ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور نئی ویڈیو کے ذریعے دھماکے دار انٹری دی ہے جس میں وہ ایک بار پھر انسانیت کیلئے پیار و محبت کا پیغام لائے ہیں۔

جیسے ہی 2016ءکا اختتام ہوا، طاہر شاہ نے ایک اور ”شاہکار“ عوام کی خدمت میں پیش کیا ہے جسے انہوں نے ’انسانیت کی محبت‘ کا نام دیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ایک بادشاہ کے روپ میں سنہری لباس زیب تن کئے ایک سنہرے تخت پر بیٹھے ہیں اور ان کی گود میں ایک بلی بیٹھی ہے لیکن اس کا رنگ سفید ہے۔ اگر یہ ویڈیو 2017ءکیلئے بہترین آغاز کا سبب نہیں ہے تو پھر کم ازکم یہ پیغام ضرور ہے کہ یہ سال کیسا ہونا چاہئے کیونکہ گزشتہ برس بہت سی نامور شخصیات کی موت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگوں، دہشت گردانہ حملوں اور ہاں! ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے باعث ”غم کا سال“ کہا جا رہا ہےاس ویڈیو کی منفرد بات یہ ہے کہ اس بار طاہر شاہ نے اپنے ’مداحوں‘ کیلئے اردو زبان میں طبع آزمائی کی ہے اور انگلش پر رحم کے بادل چھائے رہے ہیں۔ خیر! اب یہ تو طاہر شاہ پر ہی منحصر ہے کہ وہ اپنے شوق کی تکمیل کیلئے جس مرضی زبان کا انتخاب کریں، فیصلہ تو عوام نے ہی کرنا ہے۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھیں اور ان کی نئی کاوش کے بارے میں رائے دیں۔

مصنف کے بارے میں