2017 میں ترقی کا سفر مزید تیز کریں گے ، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2017 ء میں ترقی و خوشحالی کے اسی سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔

2017 میں ترقی کا سفر مزید تیز کریں گے ، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2017 ء میں ترقی و خوشحالی کے اسی سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی سیاست ہوگی ۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ 2017ء وعدوں کی تکمیل کا سال ہے، قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنار کرنا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی، جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے