نئے سال پر سعودی عرب اور یو اے ای کے شہریوں کیلئےبڑا جھٹکا

نئے سال پر سعودی عرب اور یو اے ای کے شہریوں کیلئےبڑا جھٹکا

ابو ظہبی : نئے سال پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو لگنے والا ہے،سعودی عرب اورامارات میں آج سے سامان و سروسز پر پانچ فيصد ٹيکس لاگو ہو گا۔ہ فیصلہ اضافی منافع کمانے اور عالمی منڈی ميں تيل کی قيمتوں ميں کمی کی وجہ سے ملکی آمدنی گھٹنے کے سبب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سےسعودی عرب اور امارات کے شہریوں پر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہو گیا ہے۔ دونوں ریاستوں میںویلیو ایڈڈ ٹیکس کھانے پینےکی اشیاء، کپڑوں، اليکٹرونک مصنوعات، گيسولين، فون، پانی، بجلی اور ہوٹل کی قيمتوں پر لاگو ہوگا۔

جبکہ مکانات کے کرائے، پراپرٹی، ادويات، ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور اسکولوں کی ٹيوشن فيس جيسے اخراجات کو فی الحال ٹيکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں تعليم کے شعبے ميں بھی ٹيکس متعارف کروایا جا رہا ہے۔