سندھ اور پنجاب میں تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

سندھ اور پنجاب میں تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور: سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 10 روز کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں ایک مرتبہ پھر شروع ہو گئیں۔

نئے سال کے آغاز اور تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے پہلے روز کے باعث اسکولوں میں روایتی طور پر حاضری معمول سے کم دکھائی دی ہے۔

اسی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں کڑاکے کی سردی برقرار ہے تاہم چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں