چمن، اسپیشل برانچ کے دفتر کے باہر 2 دھماکے، 6 افراد زخمی

چمن، اسپیشل برانچ کے دفتر کے باہر 2 دھماکے، 6 افراد زخمی

چمن: نئے سال کے پہلے دن ہی امن دشمنوں نے بلوچستان کو لہو لہو کر دیا۔ بلوچستان کے علاقے چمن میں مال روڈ پر اسپیشل برانچ کے دفتر کے باہر 2 دھماکے ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکوں میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں