پیٹرولیم مصنوعات پر وفاقی حکومت کا فیصلہ ‘قوم کیخلاف کھلی دشمنی’ ہے، بلاول

پیٹرولیم مصنوعات پر وفاقی حکومت کا فیصلہ ‘قوم کیخلاف کھلی دشمنی’ ہے، بلاول

کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے ایک جاری اعلامیے میں کہا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات پر وفاقی حکومت کا فیصلہ ‘قوم کے خلاف کھلی دشمنی’ ہے اور مطالبہ کیا کہ حکومت ناصرف اضافے کا فیصلہ واپس لے بلکہ قیمتیوں میں 50 فیصد کمی کا بھی اعلان کرے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ فوری قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے بصورت دیگر مظاہرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

پیپلز پارٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکمران گزشتہ 4 برسوں سے عوام کا خون چوس رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ہی عوام کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شریف برادران مہنگائی اور معاشی بد حالی کے ذمہ دار ہیں۔

یاد ہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے نئے سال کے پہلے ماہ (جنوری 2018) کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 75 پیسے تک اضافے ک اعلان کیا تھا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے اور 89 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

مشیر خزانہ نے کہا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 96 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گا اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 89.91 فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی 58.37 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64.32 روپے ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں