'شریف برادران سارےعرب اور مڈل ایسٹ سے مل لیں کوئی این آر او نہیں ہو گا'

'شریف برادران سارےعرب اور مڈل ایسٹ سے مل لیں کوئی این آر او نہیں ہو گا'

اسلام آباد: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا شریف برادران ریاض میں ملاقات کے منتظر بیٹھے ہیں لیکن انہیں وقت نہیں دیا جا رہا۔ شریف برادران سارےعرب اور مڈل ایسٹ سے مل لیں کوئی این آر او نہیں ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا مشرف کے دور میں وقت اور تھا اب نہ کوئی یہاں جنرل بٹ ہے نہ ملک قیوم۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کرپٹ حکومت نفرت کا نشان بن گئی ہے اب وقت آ گیا ہے اسمبلیوں سے استعفے دے دئیے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ لطیف کھوسہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری طرف سے حدیبیہ اور ایل این جی کیس بغیر کسی فیس کے لڑیں گے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں